فہرست عنوانات
- آئی آرآئی ایس میں لاگ ان ہونا
- آئی آرآئی ایس میں لاگ ان ہونے کے لیے پاس ورڈ
- انکم ٹیکس گوشوارے کی تکمیل
- انکم ٹیکس گوشواروں پر نظرثانی
- مقررہ تاریخ کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانا
- انکم ٹیکس گوشواروں کا ریکارڈ رکھنا
- ذاتی معلومات کو صیغہ راز میں رکھنا
انکم ٹیکس گوشواروں پر نظرثانی
کسی بھی انکم ٹیکس کے گوشوارے کو کسی غلطی یا غلط بیان کا پتہ چلنے کے بعد 5 سال کے اندر اندر درست کیا جا سکتا ہے۔
جمع شدہ انکم ٹیکس گوشوارے میں تبدیلی کے لیے IRIS میں نظرثانی کے لیے درخواست دینا ہو گی۔ درخواست کی منظوری کے بعد IRIS میں دوبارہ انکم ٹیکس فائل کر سکتے ہیں۔
ویلتھ سٹیٹمنٹ پر نظرثانی
IRIS میں ویلتھ سٹیٹمنٹ( اثاثوں اور مالی واجبات کا بیان) پر نظرثانی انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 122 سب سیکشن 9 کے تحت وصولی کا نوٹس موصول ہونے سے پہلےبغیرکسی درخواست کے کی جا سکتی ہے۔